بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

آرمی چیف کا سی پیک منصوبےکیلئے چین کی مکمل حمایت کا اظہار

پاکستان 07th May 2023 303 مناظر

آرمی چیف نے علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پرپاکستان کے لیے چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وزیرخارجہ کن گینگ نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے چین پاکستان اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک منصوبے کے لیے چین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی وزیرخارجہ سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم جزو ہے۔ آرمی چیف نے علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پرپاکستان کے لیے چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ