بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ بار کونسل میں صوبائی بار کونسلز کی کورآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس

سندھ 16th Sep 2024 319 مناظر
سندھ بار کونسل میں صوبائی بار کونسلز کی کورآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس

بلوچستان بار کونسل، کے پی بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے ارکان کی شرکت کی

سندھ بار کونسل میں صوبائی بار کونسلز کی کورآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا بلوچستان بار کونسل، کے پی بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے ارکان کی شرکت کی اجلاس میں قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا ہے کہ ماضی کی طرز پر چیف جسٹس پاکستان کے نوٹیفکیشن کا اجرا وقت سے پہلے کیا جائےججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر دیگر ملازمین کے مساوی رکھا جائے،ریٹائرڈ ملازمین بشمول ججز اور جنرلز کی دوبارہ تعیناتی پر پابندی عائد کے جائے عدلیہ سے متعلق مجوزہ آئینی ترامیم سے قبل وکلا نمائندگان اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کروائے جائیں معاشی صورتحال کے پیش نظر تمام غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جائے، غیر قانونی طور پر حاصل شہریت کو منسوخ کیا جائے عام شہری کو ریلیف کے لئے پیٹرو، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تمام ججز، جرنلز، بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کے اثاثے ظاہر کئے جائیں امید ہے جوڈیشل کمیشن کے رولز آئندہ اجلاس میں منظور کرلئے جائیں گے ۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ