بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

بختاور بھٹو کی بیٹے کے ساتھ ویڈیو جاری

پاکستان 06th Oct 2023 352 مناظر

بختاور بھٹو زرداری نے 27 نومبر 2020 کو دبئی کے بزنس مین محمود چوہدری سے شادی کی

کراچی (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے اپنے دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی سالگرہ پر ویڈیو کے ساتھ پیغام جاری کردیا۔

بختاور بھٹو زرداری نے 27 نومبر 2020 کو دبئی کے بزنس مین محمود چوہدری سے شادی کی

اور ایک سال بعد 10 اکتوبر 2021 کو اپنے پہلے بیٹے میر حکیم محمود چوہدری کا استقبال کیا۔

بختاور بھٹو نے 5 اکتوبر 2022 کو دوسرے بیٹے کو جنم دیا جس کا نام میر سجاول محمود چوہدری رکھا گیا۔

اپنے بیٹے کی سالگرہ پر بختاور نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ سجاول کو بانہوں میں لے کر پیار کر رہی ہیں۔

شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ