جمعرات، 29 اکتوبر 2026
بریکنگ

تحریک انصاف ایک بار پھر بلے کا انتخابی نشان گنوا بیٹھی

تازہ ترین 03rd Jan 2024 163 مناظر

تحریک انصاف ایک بار پھر بلے کا انتخابی نشان گنوا بیٹھی

تحریک انصاف ایک بار پھر بلے کا انتخابی نشان گنوا بیٹھی۔

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل اور پی ٹی آئی کے سینئر وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز خان نے فیصلہ کچھ دیر کے لیے محفوظ کر لیا۔

عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر جاری حکم امتناعی واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ