فیصل آباد : مجلسِ تحفّظِ حرمین شریفین پاکستان کے زیر اہتمام کلیه دارالقرآن والحدیث میں دفاعِ حرمین شریفین کانفرنس کا انعقاد
فیصل آباد : مجلسِ تحفّظِ حرمین شریفین پاکستان کے زیر اہتمام کلیه دارالقرآن والحدیث میں دفاعِ حرمین شریفین کانفرنس کا انعقاد جملہ مکاتبِ فکر کے علماء مشائخ معززین کی بھرپور شرکت مدیر اعلی ادارہ مرکزی چیئرمین مجلس شیخ الحدیث مفتی محمد انس مدنی نے صدارتی کلمات میں کہا کہ حرمین شریفین پر حملوں سے فرزندان اسلام رنجیدہ ہیں ارضِ مقدّس عالمِ اسلام کی محبتوں عقیدتوں کا مرکز ہے حرمین شریفین اور سعودی عرب کی حفاظت کے لیے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر ملک کے ممتاز عالمِ دین علامہ محمد ریاض کھرل نے کہا کہ مجلسِ تحفّظِ حرمین شریفین کے ذریعے دفاعِ حرمین کانفرنسز کا انعقاد قوم کو آپس میں ملانے جگانے کا فریضہ انجام دیں گے اور عہد کرتے ہیں کہ ہم مکہ اتحاد حکومت پاکستان افواج پاکستان اور سعودی عرب کی حرمت سلامتی استحکام اور امن و امان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ڈاکٹر پروفیسر سید افتخار حسین نقوی مفتی مظفر اقبال علامہ عزیز الحسن اعوان پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی شیخ الحدیث علامہ محمد ہود مفتی حبیب الرحمن علامہ محمد شہزاد مفتی عبدالعزیز مولانا عبدالرؤف عاصم علامہ محمد شاہد مدنی علامہ محمد تنویر طاہر صاحبزادہ محمد احمد رضا و دیگر مقررین نے متفقہ مطالبہ کیا ہے کہ حوثیوں کو مکہ اتحاد کی طرف سے فوری طور پر سنجیدہ و مؤثر اور طاقتور جواب ملنا چاہیے کانفرنس میں اتحاد امت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے قائدین نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اعلان کیا قریہ قریہ شہر شہر دفاعِ حرمین شریفین کانفرنسوں کا انعقاد ہوگا ارضِ حرمین کے تحفظ تقدس دفاع پر ہم سب یکجا کھڑے ہیں مقررین نے کہا کہ ہم اپوزیشن اور ریاست میں مذاکرات باہم کرنے اور اہل وطن سے قومی اتحاد کو مضبوط کرنے کی اپیل کرتے ہیں