جمعہ، 02 اکتوبر 2026
بریکنگ

جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث 76 ملزمان گرفتار، 17 مقدمات درج

تازہ ترین 14th May 2023 269 مناظر

ظاہرین نے پولیس کی 20 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، دو ڈی ایس پیز اور ایک ایس ایچ او بھی زخمی ہوئے

راولپنڈی کے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملے میں ملوث 76 افراد کو گرفتار کرلیا گيا جبکہ 17 مقدمات درج کیے گئے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھاکہ پُرتشددمظاہروں کے دوران سب سے بڑامسئلہ جی ایچ کیوگیٹ پردرپیش رہا، جی ایچ کیو گیٹ کو توڑا گیا وہاں جلاؤ گھیراؤکیا گیا۔ انہوں نے گرفتار ملزمان کی تصاویر میڈیا کے ساتھ شیئر کیں اور بتایا کہ پنڈی سے مجموعی طور پر 264 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے اکثر افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ سی پی او نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ پولیس کے تمام شواہد عدالت میں قابل قبول ہیں، پُرتشدد مظاہرین نے پولیس کی 20 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، دو ڈی ایس پیز اور ایک ایس ایچ او بھی زخمی ہوئے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ