جمعرات، 08 اکتوبر 2026
بریکنگ

پاکستانی آئی ٹی سیکٹر میں بھارتی مصنوعات کے استعمال کا انکشاف، بڑے خطرے کا خدشھ

تازہ ترین 19th Sep 2023 458 مناظر

بھارتی مصنوعات میں میلویئر وائرس کی موجودگی کا خدشہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری، فن ٹیک اور بینکنگ سیکٹر میں بھارتی مصنوعات استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی مصنوعات کے ذریعے آئی ٹی سیکٹر میں براہ راست بھارتی مداخلت کا خدشہ ہے جس پر وفاقی حکومت نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور صوبوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کی کچھ کمپنیاں، بینک بھارتی کمپنیوں سے آئی ٹی مصنوعات خریدتے ہیں، ان مصنوعات میں میلویئر وائرس کی موجودگی کا خدشہ ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق بھارتی کمپنیوں کی مصنوعات سے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کی اہم معلومات کو خطرہ ہے، میلویئر وائرس کی موجودگی کے ساتھ ڈیٹا، ذاتی شناختی معلومات کے غلط استعمال کا خدشہ ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مصنوعات کے ذریعے آئی ٹی سیکٹر میں براہ راست بھارتی مداخلت کا خدشہ ہے، اس لیے بھارتی مصنوعات کا استعمال ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
خط میں تمام صارفین کو بھارتی مصنوعی ذہانت کی مصنوعات کے استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کمپنیوں کو متبادل مصنوعات کے لیے پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس سے مشورہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ