ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

ملتان میں تالا لگےگھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

تازہ ترین 21st Jun 2023 345 مناظر

تاہم یہ لاشیں تین سے چار دن پرانی ہیں جن کے حوالے سے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ لگایا جاسکے گا کہ آیا

ملتان کے علاقہ ممتاز آباد میں ایک گھر سے3 خواتین کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق شمشاد بی بی، اس کی بہن نسرین اور بیٹی سمیہ کی کئی دن پرانی لاشیں ملی ہیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفصیل بتائی گئی کہ جس گھر سے خواتین کی لاشیں ملی ہیں اس گھرکو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔ تاہم یہ لاشیں تین سے چار دن پرانی ہیں جن کے حوالے سے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ لگایا جاسکے گا کہ آیا انہوں نے خودکشی کی ہے یا انہیں قتل کیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ