ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
بریکنگ

وزیر قانون عمر سومرو کی کندھ کوٹ میں مغویوں کے ورثاء اور ہندو برادری کے رہنماؤں سے ملاقات

سندھ 13th Sep 2023 384 مناظر

کشمور کندھ کوٹ میں مغویوں کی بازیابی کے لیے رینجرز کی مدد سے آپریشن کا مطالبہ

کشمور کندھ کوٹ میں مغویوں کی بازیابی کے لیے رینجرز کی مدد سے آپریشن کا مطالبہ مغویوں کے ورثاءاور ضلع کشمور کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے رہنماؤں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے رینجرز کی مدد سے آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر قانون عمر سومرو نے کندھ کوٹ میں مغویوں کے ورثاء اور ہندو برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ہندو برادری کے رہنماؤں نے صوبائی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں بدامنی کے باعث ہندو خاندان بھارت ہجرت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر عمر سومرو نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی قابل افسوس ہے، میں نے آئی جی سندھ سے کہا ہے کہ بدامنی کے خاتمے کے لیے نئی کوششیں کریں، قیام امن کے لیے رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ