بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے عہدے کا حلف اٹھالیا

پاکستان 20th Apr 2023 195 مناظر

منصفانہ طریقے سے چلیں تو ہم ریاست کی تقدیر بدل سکتے ہیں: چوہدری انوار الحق

مظفرآباد میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا، حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ منصفانہ طریقے سے چلیں تو ہم ریاست کی تقدیر بدل سکتے ہیں، گفتگو سے کبھی تبدیلی نہیں آتی، اپنے عمل سے ثابت کریں کہ آپ کا وژن کیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے آزاد حیثیت سے اور پی ڈی ایم کی حمایت سے انتخاب جیتا، جن کو ارب پتی ہونے کا دعویٰ ٰتھا انہوں نے جس بے حیائی سے ریاستی وسائل لوٹے، اس کا حساب ہوگا، خواہش ہے کہ جلد از جلد حکومت سازی کی جائے ۔چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ یہ پی ڈی ایم کے ساتھ کولیشن گورنمنٹ ہے، پوری قوت سے اپنے کشمیری بھائیوں کا کیس پوری دنیا میں لڑیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ