اتوار، 04 اکتوبر 2026
بریکنگ

لاڑ کے ایک محنت کش کا بیٹا اے ایس پی بن گیا

سندھ 01st May 2026 352 مناظر
لاڑ کے ایک محنت کش کا بیٹا اے ایس پی بن گیا
بدین: لاڑ کے ایک محنت کش کا بیٹا جیون ریباری سی ایس ایس امتحان پاس کر کے اے ایس پی بن گیا۔ جیون ریباری نے کہا کہ انہوں نے سی ایس ایس 2025 کا امتحان پاس کیا ہے اور انہیں اپنے پسندیدہ گروپ پولیس سروس آف پاکستان میں الاٹمنٹ ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خوشی کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس پورے سفر میں ان کے والدین نے محدود وسائل کے باوجود ان کی بھرپور مدد کی، جبکہ دوستوں اور رشتہ داروں نے بھی مشکل حالات میں ان کا ساتھ دیا۔ آخر میں انہوں نے نوجوانوں کے لیے پیغام دیا کہ وہ محنت جاری رکھیں، کامیابی ضرور ان کے قدم چومے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ