جمعہ، 23 اکتوبر 2026
بریکنگ

وزیراعظم کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم

تازہ ترین 28th May 2024 467 مناظر

وزیراعظم کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے غیر اعلانیہ لوڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزارت توانائی نے اجلاس کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ہونے والی ملاقات پر بھی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجلی چوری میں کمی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ وزارت توانائی نے مزید کہا کہ لوڈنگ صرف خسارے والے فیڈرز پر ہو رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شدید گرمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، بجلی چوری روکنا تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ عوام کو گرمی میں ریلیف دیا جائے...
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ