بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

امیشا پٹیل ساتھی فنکارہ سمرت کور کے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں

شوبز 14th Jul 2023 313 مناظر

امیشا پٹیل نے اپنی ساتھی فنکارہ کے دفاع کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور لوگوں کو سمرت کور کیلئے مثبت باتیں کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ممبئی: بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل ’غدر2‘ میں اپنی ساتھی فنکارہ سمرت کور کے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں۔ سمرت کور کو اپنی پچھلی فلموں کے کچھ نازیبا مناظر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے۔ صارفین مختلف پلیٹ فارم پر اداکارہ کی پرانی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے ڈائریکٹر سے پوچھ رہے ہیں کہ ایک فیملی فلم میں ایسی بولڈ فنکارہ کو کیوں شامل کیا گیا ہے۔ امیشا پٹیل نے اپنی ساتھی فنکارہ کے دفاع کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور لوگوں کو سمرت کور کیلئے مثبت باتیں کرنے کا مشورہ دے دیا۔ ’غدر‘ اداکارہ نے ٹویٹر پر لکھا ’بطور ایک لڑکی میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ مثبت چیزیں پھیلائیں اور ایک لڑکی کو شرمندہ نہ کریں، ہمیں نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے‘۔ 2001 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر ’غدر‘ کا سیکوئیل جلد سینما گھروں کی زینت بننے والا ہے اور اس میں سنی دیول اور امیشا پٹیل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ