بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

تحریک انصاف کا اگلے دو ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

تازہ ترین 21st Feb 2024 403 مناظر

تحریک انصاف کا اگلے دو ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے آئندہ دو ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور پارٹی کا الیکشن کمیشن جلد انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن چاروں صوبوں اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد باضابطہ شیڈول جاری کیا جائے گا، انٹرا پارٹی انتخابات میں پینل وائز امیدوار حصہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کی وجہ سے عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن روک دیے تھے تاہم الیکشن فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو دو مرتبہ کالعدم قرار دیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ