جمعہ، 02 اکتوبر 2026
بریکنگ

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری گرفتار

پاکستان 11th May 2023 280 مناظر

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، انہیں 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، انہیں 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ علی محمد خان کو سپریم کورٹ آتے ہوئےگرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اسد عمر کو بھی نقص امن کے خطرے کے پیش نظر حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ان رہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ