بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

امریکا نے باقاعدہ طور پر وینزویلا کا تیل فروخت کرنا شروع کر دیا

تازہ ترین 15th Jan 2026 340 مناظر
امریکا نے باقاعدہ طور پر وینزویلا کا تیل فروخت کرنا شروع کر دیا
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے وینزویلا کا تیل باقاعدہ طور پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق وینزویلا کے تیل کی 500 ملین ڈالر مالیت کی پہلی ڈیل مکمل ہو چکی ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید تیل کی فروخت کی توقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ کی ٹیم تیل کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے، جو وینزویلا کے تیل کے انفراسٹرکچر، یعنی بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے سرمایہ کاری کرنے پر تیار اور خواہش مند ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا نے 3 جنوری کو وینزویلا میں فوجی کارروائی کی تھی، جس کے دوران صدر مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریز کو گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں امریکی عدالت میں پیش کیا گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ