جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

ڈیرہ مراد جمالی اور بھاگ میں تشدد و فائرنگ کے الگ الگ واقعات، خاتون سمیت 3 افراد قتل

پاکستان 16th Nov 2025 788 مناظر
ڈیرہ مراد جمالی اور بھاگ میں تشدد و فائرنگ کے الگ الگ واقعات، خاتون سمیت 3 افراد قتل

ڈیرہ مراد جمالی اور بھاگ میں گھریلو تشدد اور فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ڈیرہ مراد جمالی اور بھاگ میں تشدد اور فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے جن میں خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ابڑو محلہ میں گھریلو تشدد کا واقعہ سامنے آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی (ش) کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ دوسری جانب ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں پولیس تھانہ بھاگ کی حدود محمود اولیاء کے قریب گزشتہ شب مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ دونوں واقعات کے سلسلے میں الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ