بدھ، 14 اکتوبر 2026
بریکنگ

اسرائیلی حملے میں شہید قرار دیا گیا ایرانی قدس فورس کا سربراہ سامنے آ گیا، ویڈیو وائرل

تازہ ترین 25th Jun 2025 506 مناظر
اسرائیلی حملے میں شہید قرار دیا گیا ایرانی قدس فورس کا سربراہ سامنے آ گیا، ویڈیو وائرل
تہران (ویب ڈیسک) اسرائیلی حملے میں شہید قرار دیے جانے والے ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی سامنے آ گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، جنرل اسماعیل قاآنی زندہ ہیں اور ان کی شہادت سے متعلق خبر غلط ثابت ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنرل قاآنی کو تہران میں منعقدہ فتح کی تقریب کے دوران دیکھا گیا، جہاں عوام نے ان کا پُرجوش استقبال کیا اور اس موقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ واضح رہے کہ ایک امریکی جریدے نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 جون کو ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اسماعیل قاآنی شہید ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کی شہادت کی خبر بھی غلط ثابت ہوئی تھی، اور چند روز قبل انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ زندہ ہیں اور خود کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ