منگل، 13 اکتوبر 2026
بریکنگ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب

تازہ ترین 20th Mar 2024 286 مناظر

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ مذاکرات کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کے معاہدے کا فیصلہ کیا گیا ہے، معاہدے کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے آئندہ ماہ 1.1 بلین ڈالر کی قسط موصول ہوگی۔ قسط 3 بلین ڈالر ہو گی۔ اسٹینڈ بائی انتظام ختم ہو جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرضہ پروگرام کے لیے باقاعدہ مذاکرات اگلے ماہ شروع ہوں گے، جس کے لیے ایف بی آر نے خصوصی ریونیو پلان تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جون میں نئے بجٹ کے ساتھ اہم ترین ٹیکس اقدامات اٹھانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، فنانس بل کے ذریعے 9 لاکھ دکانداروں کو فکسڈ ٹیکس کے دائرے میں لانے کا بھی منصوبہ ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی تختوں کے دکانداروں کو سکیم دی جائے گی، نئی حکمت عملی تیار کی جائے گی، سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی تعمیر نو وفاق اور صوبے مل کر کریں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ