پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن میں نیشنل فائٹنگ ٹورنامنٹ کے سندھ ٹرائل کا انعقاد

کھیل 04th Sep 2023 355 مناظر

پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل فائٹنگ ٹورنامنٹ کے سندھ ٹرائل کا انعقاد ہوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن میں پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل فائٹنگ ٹورنامنٹ کے سندھ ٹرائل کا انعقاد ہوا جس میں پورے صوبہ سندھ سے مختلف شرکأ کی شرکت۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری بھائی نے پروگرام میں شرکت و شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں بچوں کی نشونما اور صحت کیلئے انتہائی مفید ہے اس موقع پر کراچی انٹرنیٹ ڈیلرز ایسوسیشن کے صدر سید سلمان اشتیاق نے بھی خصوصی شرکت و اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات میں جہاں لوگوں کو معاش کی فکر کی وجہ سے انکے بچوں میں موجود تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کرتی وہاں پی ایم ایم اے فیڈریشن اپنی توانائیوں کو بچوں کے صحت مند اسپورٹس،زہنی نشونما کے فروغ میں فعال کردار ادا کرہی ہیں یقیناً ہم سب کو بھی مزید ایسی اکیڈمی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔انشا اللہ کراچی انٹرنیٹ ڈیلرز ایسوسیشن اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ