بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

محمد نوازشریف سے استقبالیہ کمیٹی سندھ کے چیف آرگنائزر سندھ بشیر میمن کی ملاقات

پاکستان 06th Nov 2023 431 مناظر

پارٹی قائد نے مینار پاکستان پر صوبہ سندھ سے کارکنوں اور رہنماؤں کی بھرپور شرکت کو سراہا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے استقبالیہ کمیٹی سندھ کے چیف آرگنائزر سندھ بشیر میمن کی ملاقات
پارٹی قائد نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر صوبہ سندھ سے کارکنوں اور رہنماؤں کی بھرپور شرکت کو سراہا
نوازشریف نے 21 اکتوبر کو لاہور آنے والے اقلیتی ونگ کے کارکن کرامت مسیح کے انتقال پر تعزیت کی
نواز شریف کی کرامت مسیح کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار
نواز شريف کا کھنا تھا کھ کارکنوں کے تاریخی جذبے اور قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتا،
بشیر میمن کا کھنا تھا کھ مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کارکنوں کے جذبے کا اعلان تھا،
نوازشریف نے بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر گرمجوش مبارک بھی دی
آپ کے آنے سے صوبہ سندھ میں پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی، نوازشریف
پارٹی صدر شہباز شریف نے بھی صوبہ سندھ تنظیم کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا
بشیر میمن کے آنے سے پارٹی سرگرمیوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے، شہباز شریف
ملاقات میں صوبہ سندھ میں تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی
ملاقات میں پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نوازشریف، اسحاق ڈار، ایازصادق اور دیگر راہنما بھی موجود تھے
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ