پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نےعمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی

پاکستان 11th Mar 2025 417 مناظر
بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نےعمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی

بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نےعمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی سابق خاتون اول بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے سخت رویے کی عمران خان سے شکایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے علیمہ خان کے سخت روئیے کی بانی کو شکایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے تسلی سے نعیم حیدر کی بات شکایت کو سنا، عمران خان نے علیمہ خان کی سخت زبان کا نوٹس لیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی وکلاء سے توں تکرار پر ناراضگی کا اظہار کیا، عمران خان نے یقین دلایا کہ آئندہ ملاقات پر وہ علیمہ خان کو وکلاء سے الجھنے پر منع کریں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ