جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

جیلوں میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعات کو سازش کہہ کر چھپایا جارہا ہے، عمران خان

تازہ ترین 28th May 2023 360 مناظر

آج سے پہلے ریاست نے کبھی اس طرز کی بدسلوکی اور ہراسگی کا نشانہ نہیں بنایا

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ کے الزامات کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سیکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کے لیے خواتین کے ریپ اور قتل کا ڈراما رچانا چاہتی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی شک تھا بھی کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ (کس سطح کی) بدسلوکی کی جارہی ہے تو اس سند یافتہ (سرٹیفائیڈ) مجرم کی اس پریس کانفرنس کے بعد سارے شکوک و شبہات دور ہو جانے چاہئیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ شخص یقینی طور پر ان خوف ناک کہانیوں کو (ایک سازش کے جواز میں) چھپانے اور قبل از وقت ان کا پردہ چاک کرنے کی آڑ میں ذمہ داری سے فرار کی کوششیں کررہا ہے جو عنقریب منظرِ عام پر آنے والی ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ (عفت مآب اور نہایت واجب الاحترام) خواتین کو آج سے پہلے ریاست نے کبھی اس طرز کی بدسلوکی اور ہراسگی کا نشانہ نہیں بنایا جیسے پرامن احتجاج کے اپنے بنیادی حق کے استعمال کی پاداش میں انہیں اس فسطائی حکومت کی جانب سے بنایا جا رہا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ