ہفتہ، 24 اکتوبر 2026
بریکنگ

بھارت نے ہماری پالیسیوں کو اپنا کر معاشی ترقی کی، نواز شریف

تازہ ترین 16th Nov 2023 303 مناظر

بھارت نے ہماری پالیسیوں کو اپنا کر معاشی ترقی کی، نواز شریف

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہماری پالیسی اپنا کر معاشی ترقی کی۔ لاہور میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان کی معاشی مشکلات کو سمجھتے ہیں، ہم نے ہمیشہ آپ سے مشاورت کی ہے اور مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری نے ہماری پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کیا، ہم نے بھارت میں پالیسیاں اپنا کر معاشی ترقی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ 2013 سے 2017 کے درمیان پاکستان دنیا کی 24ویں معیشت بن چکا تھا، ہم نے چار سال تک ڈالر کو 104 پر برقرار رکھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ