بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

فلسطین کی حمایت کرنے پر امریکی ماڈل کو دھمکی

شوبز 17th Oct 2023 372 مناظر

امریکی ماڈل گیگی حدید کو دھمکیاں

نیویارک (ویب ڈیسک) اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملوں کا نشانہ بننے والے بے گناہ فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر امریکی ماڈل گیگی حدید کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
گیگی حدید نے فلسطین میں انسانی المیے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی ماڈل نے واضح الفاظ میں لکھا کہ جیسا کہ یہودیوں کا اسرائیلی حکومت کے اقدامات سے کوئی تعلق نہیں،
اسرائیلی حکومت پر تنقید کو یہودی مخالف نہیں کہا جا سکتا اور فلسطین کی حمایت حماس کی حمایت نہیں ہے۔
اسرائیلی حکومت کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے امریکی ماڈل کو سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ وہ یہودی بچوں کی ہلاکت پر کیوں آنکھیں بند کر رہی ہے۔
سرکاری اکاؤنٹ میں مزید کہا گیا کہ گیگی حدید کی خاموشی بتاتی ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں اور اسرائیل امریکی ماڈل کو نہیں چھوڑے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ