بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

وزیراعظم نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کر دی

تازہ ترین 26th Jun 2024 364 مناظر
وزیراعظم نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کر دی

وزیراعظم نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار تحریک انصاف کو بہار میں مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو انصاف کا پہلو ہمیشہ وزن کیا جائے۔ انہوں نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں پیکٹ اکانومی کی بات کی تھی لیکن پیکٹ اکانومی کی پیشکش پر جو نعرے لگائے گئے ان کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ علی محمد خان نے جذباتی تقریر کی، کاش وہ میری والدہ کی وفات کا ذکر کرتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں بھی کینسر کا مریض ہوں اور جیل میں بھی رہا ہوں، ہم نہیں چاہتے کہ ان کے ساتھ اس طرح زیادتی ہو۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایک وقت تھا جب اس ایوان میں تنقید کے باوجود سیاستدان ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹتے تھے، 76 سال گزرنے کے باوجود ہم ہاتھ ملانے سے انکاری ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ