بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

بھارت-امریکا تجارتی معاہدے کے خلاف بھارتی کسانوں کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

دنیا 11th Feb 2026 407 مناظر
بھارت-امریکا تجارتی معاہدے کے خلاف بھارتی کسانوں کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے خلاف بھارتی کسانوں نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’’بھارتی کسان یونین‘‘ نے کل 12 فروری کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنماؤں کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے میں بھارت نے امریکا کو حد سے زیادہ رعایتیں دی ہیں جو کسانوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔ آج بھارتی پنجاب میں کسانوں نے بھارت اور امریکا کے تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج بھی کیا اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے پتلے نذرِ آتش کیے گئے۔ کسان تنظیموں نے اس معاہدے کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ امریکا کے سامنے جھکنے کے مترادف ہے، جس سے بھارتی زرعی شعبے پر مزید دباؤ بڑھے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ