جمعرات، 29 اکتوبر 2026
بریکنگ

ترک ڈرامے کرولوش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بارک اوزکیویت کراچی پہنچ گئے، تصویر وائرل

شوبز 07th Oct 2023 252 مناظر

بارک اوزچیوٹ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرکے پاکستان آمد کی اطلاع دی

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا کی مشہور سلطنت عثمانیہ پر مبنی تاریخی ترک ڈرامے کرولوش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار بارک اوزکیویت پاکستان پہنچ گئے۔

بارک اوزچیوٹ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرکے پاکستان آمد کی اطلاع دی۔

اداکار نے تصویر میں سیاہ رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے، جب کہ تصویر پر انہوں نے کراچی، پاکستان کے اسپتال کو ہیش ٹیگ کیا ہے۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ سے بتایا گیا ہے کہ ترک اداکار بارک اوزکیوٹ کراچی پہنچ گئے ہیں۔

اداکار کراچی میں ایک نجی برانڈ پرفیوم کے سفیر کے طور پر پاکستان آئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ