سندھ کی وحدانیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: عامر نواز وڑائچ
لاڑکانہ (ویب ڈیسک) کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کہا ہے کہ وکلا ساتھیوں کے ساتھ سندھ کی وحدانیت کو درپیش چیلنجز سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکلا اس بات پر متفق ہیں کہ سندھ کی وحدانیت پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
عامر نواز وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی وحدانیت کے تحفظ کے حوالے سے وکلا کا مؤقف واضح اور متفقہ ہے۔