بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

کندھ کوٹ میں گرلز اسکول کے سامنے فائرنگ سے ٹیچر جاں بحق

سندھ 16th Oct 2024 422 مناظر
کندھ کوٹ میں گرلز اسکول کے سامنے فائرنگ سے ٹیچر جاں بحق

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کندھ کوٹ کشمور سے تفصیلات طلب کرلیں

کندھ کوٹ میں گرلز اسکول کے سامنے فائرنگ سے ٹیچر جاں بحق۔ہیبت روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نجی سکول کے ٹیچر اظہر مہر قتل، ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کندھ کوٹ کشمور سے تفصیلات طلب کرلیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کهنا تها که واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس ٹیمز کو متحرک کیا جائے۔

کرائم سین سے اکٹھا شہادتوں کی بنیاد پر تفتیش کو مؤثر اور کامیاب بنایا جائے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ