بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

سینئر سندھی اداکارہ شبیراں چنا انتقال کر گئیں

شوبز 15th May 2023 382 مناظر

وزیرِاعلیٰ سندھ شاہ اور صوبائی وزیر ثقافت نے اداکارہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا

کراچی: سندھی ڈراموں کی سینئر اداکارہ شبیراں چنا انتقال کر گئیں۔ شبیراں چنا اپنی بیٹی کے ہمراہ 24 اپریل کو نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئیں تھیں۔ اداکارہ کو علاج کیلئے کراچی کے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جبکہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شا نے شبیراں چنا کا علاج سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا اعلان بھی کیا تھا۔ تاہم شبیراں چنا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔ وزیرِاعلیٰ سندھ شاہ اور صوبائی وزیر ثقافت نے اداکارہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
شیئر کریں:

1 تبصرے

Subhan
Subhan 3 years ago

اناللہ وانا الیہ راجعون ​ bichra kuch is ada se k rut hi badal gai ik shakhs pore shahr ko weraan kar gaya

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ