بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

ثنا میر کی فخر سے متعلق گفتگو پر بابر اعظم کے مداح سیخ پا ہوگئے

کھیل 01st May 2023 415 مناظر

ثنا میر نے نام نہیں لیا تاہم فینز چراغ پا ہوگئے اور اپنے طور پر ہی یہ سوچ لیا کہ ثنا کا اشارہ بابر اعظم کی طرف تھا

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کی میچ وننگ پرفارمنس کو سراہنے والی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر پر بابر اعظم کے مداح شدید تنقید کر رہے ہیں۔ پنڈی میں دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی جس کی بدولت پاکستان کو 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ فخر زمان کی اس کارکرگی پر تجزیہ کرتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ فخر زمان ہمیشہ ٹیم کیلئے رنز کرتے ہیں۔ ثنا میر کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ’ہم آف ائیر بھی یہ بات کر رہے تھے کہ فخر زمان ہمیشہ ٹیم کیلئے رنز کرتے ہیں، اگر وہ سنچری اسکور کرتے ہیں تو ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 نہیں بلکہ 125 کا ہوتا ہے جو 350 کے قریب کا ہدف حاصل کرنے میں کافی اہم ہوتا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’یہی وجہ ہے کہ وہ (فخر) اس ٹیم کیلئے کافی اہمیت رکھتے ہیں، کیوں کہ جہاں ہمارے پاس پہلے ہی ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو run a ball کھیلتے ہیں لہٰذا 300 سے زائد کا ہدف حاصل کرنے میں فخر کا کردار کافی اہم ہوجاتا ہے۔‘ثنا میر نے اپنے تجزیے میں کسی کا نام نہیں لیا تاہم بابر اعظم کے فینز چراغ پا ہوگئے اور اپنے طور پر ہی یہ سوچ لیا کہ ثنا کا اشارہ بابر اعظم کی طرف تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ