بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

پشاور میں فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے، کیپٹن اور حوالدار شہید

تازہ ترین 26th May 2024 220 مناظر

پشاور میں فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے، کیپٹن اور حوالدار شہید

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تلاشی لی، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کی قیادت کیپٹن حسین جہانگیر کر رہے تھے جن کا تعلق رحیم یار خان سے تھا جب کہ 36 سالہ حوالدار شفیق اللہ کا تعلق کرک سے تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ