پیر، 26 اکتوبر 2026
بریکنگ

سندھ حکومت کا صارم برنی ٹرسٹ کا انتظام سنبھالنے کا فیصلہ

سندھ 25th Jul 2024 409 مناظر
سندھ حکومت کا صارم برنی ٹرسٹ کا انتظام سنبھالنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا صارم برنی ٹرسٹ کا انتظام سنبھالنے کا فیصلہ

کراچی: بچوں کی بیرون ملک سمگلنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت نے صارم برنی ٹرسٹ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ایف آئی اے کی درخواست پر سندھ حکومت نے سارم برنی ٹرسٹ کا معاملہ اپنے قبضے میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صارم برنی کی جانب سے امریکا سمیت دیگر ممالک میں بچوں کی اسمگلنگ کے معاملے میں ایف آئی اے نے سندھ حکومت کو خط لکھا تھا۔ سندھ حکومت کا محکمہ سماجی بہبود کراچی میں صارم برنی یتیم خانہ کا انتظام سنبھالے گا۔ صارم برنی پر امریکی قونصلیٹ کی درخواست پر بچوں کو پاکستان سے امریکا اسمگل کرنے کا الزام ہے، سارم برنی کو 5 جون کو امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ