جمعرات، 29 اکتوبر 2026
بریکنگ

لاپتہ ٹائٹن آبدوز میں آکسیجن کی سپلائی ممکنہ طور پر ختم

تازہ ترین 22nd Jun 2023 75 مناظر

اب تک گمشدہ آبدوز کی لوکیشن ایک اسرار بنی ہوئی ہے حالانکہ نئے جہاز بھی اسے تلاش کرنے کی مہم میں شامل ہوگئے ہیں۔

بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کے دوران لاپتہ ہونے والی آبدوز کی تلاش اب زیادہ شدت اختیار کر گئی ہے کیونکہ امدادی اداروں کو خدشہ ہے کہ ٹائٹن میں آکسیجن کی سپلائی ممکنہ طور پر ختم ہوگئی ہوگی۔ امریکی کوسٹ گارڈ حکام کا تخمینہ ہے کہ ٹائٹن آبدوز میں سوار 5 مسافروں کو دستیاب آکسیجن کی سپلائی پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 18 منٹ پر ختم ہوگئی ہوگی۔ اب تک گمشدہ آبدوز کی لوکیشن ایک اسرار بنی ہوئی ہے حالانکہ نئے جہاز بھی اسے تلاش کرنے کی مہم میں شامل ہوگئے ہیں۔ مگر حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ روانگی کے وقت ٹائٹن میں آکسیجن کی سپلائی 96 گھنٹوں کی تھی، مگر اس حوالے سے یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ