جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

قمبر کی عدالت میں شوہر سے خلع لے کر گھر جانے والی نوجوان خاتون کو گولیاں مار کر قتل، والدہ اور بھائی زخمی

تازہ ترین 01st Oct 2026 2 مناظر
قمبر کی عدالت میں شوہر سے خلع لے کر گھر جانے والی نوجوان خاتون کو گولیاں مار کر قتل، والدہ اور بھائی زخمی
قمبر کی عدالت میں شوہر سے خلع لے کر گھر جانے والی نوجوان خاتون کو گولیاں مار کر قتل، والدہ اور بھائی زخمی عائشہ مغيری نے قمبر کی عدالت میں دائر درخواست کے ذریعے اپنے شوہر ایاز مغيری سے خلع لے لی تھی۔ خاتون اپنی والدہ زبیدہ اور بھائی اسداللہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جا رہی تھی کہ ان پر حملہ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایاز مغيری نے ساتھیوں کے ہمراہ عائشہ، اس کی والدہ اور بھائی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لاڑکانہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں خاتون عائشہ مغيری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ