پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ خیبرپختونخوا کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر

تازہ ترین 12th Nov 2023 264 مناظر

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ خیبرپختونخوا کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر

پشاور(ویب ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کی منظوری کے بعد ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین شاہ کو خیبرپختونخوا کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا گیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین کا نام سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے تجویز کیا تھا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین کا نام منظوری کے لیے گورنر کو بھیجا گیا تھا۔
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، وہ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں اور خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کا بھی حصہ تھے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے نگران زبیر اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ