پیر، 05 اکتوبر 2026
بریکنگ

18اکتوبر کے شہداء کی قربانی بہادری اور وفاداری کی تاریخ ہے 'سابق صدر آصف علی زرداری

تازہ ترین 17th Oct 2023 355 مناظر

سابق صدر آصف علی زرداری کا سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت

سابق صدر آصف علی زرداری کا سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت، آصف علی زرداری کا کھنا تھا کھ 18 اکتوبر کے شہداء کی قربانی بہادری اور وفاداری کی تاریخ ہے '
18 اکتوبر کا سانحہ ناقابل فراموش ہے 'سانحہ کارساز کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں ہوگی ' پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانے تک جمہوریت کے شہداء کے خون کے مقروض رہیں گے '
18 ویں آئینی ترمیم جمہوریت کے شہداء کی جدوجہد کا ثمر ہے 'شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پاکستان میں امن ہوگا عوام خوشحال ہونگے '
خود مختار پارلیمنٹ 'آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی سے ملک ترقی کریگا ' بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مستحق خواتین کو ریاست کے ثمرات میں حصہ دار بنانا ہے '
محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے شدت پسندوں کی مزاحمت کی ' نوجوان چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں وہ نوجوانوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے '
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ