جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

ایشل فیاض کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک، غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کردی گئیں

شوبز 16th May 2023 264 مناظر

ایشل فیاض کے اکاؤنٹ پر ابتدائی طور پر نیٹ فلکس کی سیریز اور فلموں کی کلپس پوسٹ کی گئیں

پاکستانی اداکارہ ایشل فیاض کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جس کے بعد ہیکرز کی جانب سے اس پر نامناسب ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایشل نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو اس حوالے سے مطلع کیا جو اب وائرل ہے، اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ ان کے پیج کو رپورٹ کیا جائے تاکہ جلد از جلد یہ پیج بلاک ہوجائے۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس پیج پر ان کا کوئی اختیار نہیں ہے اور متعدد کوششوں کے باوجود وہ پیج دوبارہ حاصل نہیں کر پارہیں۔ اداکارہ ایشل فیاض کے اکاؤنٹ پر ابتدائی طور پر نیٹ فلکس کی سیریز اور فلموں کی کلپس پوسٹ کی گئیں، ان میں رومانوی کلپس بھی شامل تھے۔ ایشل کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے انہیں فیس بک پیج کا اختیار واپس لانے کے کئی مشورے دے ڈالے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ