بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

سجل علی کی بالی ووڈ میں ایک بار پھر انٹری پربھاس کی ہیروئن ہوں گی

شوبز 20th Aug 2024 387 مناظر
سجل علی کی بالی ووڈ میں ایک بار پھر انٹری پربھاس کی ہیروئن ہوں گی

سجل علی کی بالی ووڈ میں ایک بار پھر انٹری پربھاس کی ہیروئن ہوں گی

ممبئی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سجل علی ایک بار پھر بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2017 میں سری دیوی کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی سجل علی اب پربھاس کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ رپورٹ کے مطابق سجل علی بھارتی فلم فوجی میں پربھاس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ دوسری جانب سجل علی کی ایک بار پھر بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی نے 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’موم‘ میں سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا، فلم کی دوسری کاسٹ میں پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور نواز الدین صدیقی شامل تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ