منگل، 29 ستمبر 2026
بریکنگ

بھارتی اداکارہ صبا آزاد خطرناک انفیکشن کا شکار، اسپتال میں داخل

شوبز 29th Mar 2026 455 مناظر
بھارتی اداکارہ صبا آزاد خطرناک انفیکشن کا شکار، اسپتال میں داخل
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ Saba Azad ایک خطرناک انفیکشن کا شکار ہو گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صبا آزاد Cyclospora cayetanensis infection میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہیں۔ انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا اور اسپتال سے اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں ان کے دوست Hrithik Roshan ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس بیماری کے باعث دو ہفتوں میں ان کا تقریباً 4 کلوگرام وزن کم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عموماً گھر کے کھانے کو ترجیح دیتی ہیں اور ہر جگہ اپنا پانی ساتھ لے کر جاتی ہیں، مگر اس کے باوجود بھی وہ اس انفیکشن میں مبتلا ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ سبزیاں اور پھل اچھی طرح دھو کر کھانے چاہئیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ