اتوار، 27 ستمبر 2026
بریکنگ

فیصل آباد: پانچ بچوں کی ماں غیرت کے نام پر سگے بھائی اورشوہر کے هاتهوں قتل

پاکستان 29th Nov 2024 341 مناظر
فیصل آباد: پانچ بچوں کی ماں غیرت کے نام پر سگے بھائی اورشوہر کے هاتهوں قتل

مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھیں جسکو اینٹوں اور کلہاریوں کے وار سے قتل کیا گیا

فیصل آباد : غیرت کے نام پر سگے بھائی اورشوہر نے مل کر عابدہ نامی خاتون کو قتل کر دیا ۔ مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھیں جسکو اینٹوں اور کلہاریوں کے وار سے قتل کیا گیا۔ پولیس کا کهنا تها که وقوعہ تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود چکنمبر 377 گ ب میں پیش آیا۔ پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان یوسف اور رضا کوفوری گرفتار کر لیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں تمام ثبوت اکھٹے کر رہی ہیں۔ سی پی او فیصل آباد کا کهنا تها که ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ