جمعرات، 08 اکتوبر 2026
بریکنگ

"نیتن یاہو نہیں چاہتے کہ عرب خطہ ترقی کرے"

تازہ ترین 03rd Mar 2026 526 مناظر
اسلام آباد (بيورو) عرب صحافی اور تجزیہ نگار خالد العینا نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں اور خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیچھے اسرائیلی وزیرِاعظم Benjamin Netanyahu کی حکمتِ عملی کارفرما ہے، جبکہ ایرانی ڈرون حملے بھی حالات کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے Shahzeb Khanzada کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نہیں چاہتے کہ عرب خطہ ترقی کرے اور استحکام کی راہ پر گامزن ہو۔ ان کے بقول خلیجی ممالک سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، لیکن ایرانی حملے ان کوششوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ خالد العینا نے سوال اٹھایا کہ رأس الخیمہ اور دیگر مقامات پر تیل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کی کیا ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اور امریکی حملے ایک بڑی مہم کی بنیاد رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں، جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ