پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری، بیرسٹر گوہر ایاز صادق کے پاس پہنچ گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ملاقات کی، جس کے دوران گرفتار پارلیمانی ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست کی گئی۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ ان کے ارکان زیرِ حراست ہیں، لہٰذا انہیں ایوان میں لایا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے اس معاملے پر قانونی مشاورت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔