منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

شہید بینظیر بھٹو نے والد اور بھائیوں کی طرح شہادت پائی پر مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں، سید ناصر حسین شاہ

سندھ 27th Dec 2024 323 مناظر
شہید بینظیر بھٹو نے والد اور بھائیوں کی طرح شہادت پائی پر مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں، سید ناصر حسین شاہ
کراچی: صوبائی وزیرسید ناصرحسین شاھ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو یوم شہادت پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بینظیر بھٹو اپنے نام کی طرح بینظیر اور پاکستان کی عظیم شخصیت ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہید رانی کی قربانی کی وجہ سے آج پاکستان میں جمہوریت ہے، شہید بیبی نے دو آمروں کو اپنے انجام تک پہنچایا اور کٹھن حالات میں بھی عوام کی نجات دہندہ ثابت ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ شہید بیںظیر بھٹو نے والد اور بھائیوں کی طرح شہادت پائی پر مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ چاروں صوبوں کی زنجیر تھی،زنجیر توڑ کر ملک کا ناقابل تلافی نقصان کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے بینظیر کے پاکستان کو پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر بچایا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ہم سب ملکر پاکستان کو مسائل سے نکالیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ