منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ کے سرکاری گرلز کالجوں میں فوٹو گرافی پر پابندی

سندھ 10th Feb 2026 449 مناظر
سندھ کے سرکاری گرلز کالجوں میں فوٹو گرافی پر پابندی
کراچی: سندھ میں سرکاری گرلز کالجوں میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری گرلز کالجوں میں فوٹو گرافی پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ طالبات اور اساتذہ کی تصاویر کا سوشل میڈیا پر غلط استعمال کیا جا رہا تھا، جس پر باقاعدہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری گرلز کالجوں میں فوٹو گرافی پر پابندی نافذ کر دی گئی ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں پرنسپلز اور متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ