منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

تاریخی فتح میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلی بار نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کھیل 05th Dec 2023 378 مناظر

تاریخی فتح میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلی بار نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

ڈنیڈن (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرکے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔
ڈنیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 35، عالیہ ریاض 32 اور بسمہ معروف نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، فاطمہ ثناء نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ویمن ٹیم نے یہ میچ 10 وکٹوں سے جیت کر 3 میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ