منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

افغان طالبان کے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے ڈرون بھارت فراہم کر رہا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

تازہ ترین 18th Mar 2026 430 مناظر
افغان طالبان کے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے ڈرون بھارت فراہم کر رہا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کابل میں افغان طالبان کا گولہ بارود، اسلحہ اور ڈرون طیاروں کا ڈپو نشانہ تھا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گولہ بارود پھٹنے کے باعث جو دھماکے ہوئے، وہ پورے شہر میں سنے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈا غلط ہے، اور طالبان کے زیادہ تر جنگجو وردی کے بجائے سویلین لباس میں ہوتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے ڈرون افغان طالبان کو بھارت فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افغان عوام کے ساتھ کوئی جنگ نہیں، عوام دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ