منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

کرینہ بدمزاج اور بدتہذیب ہیں، مراٹھی فلمساز

شوبز 07th May 2023 245 مناظر

ملاقات کیلئے آئی ہوئی مراٹھی اداکارہ کو کرینہ نے مکمل طور پر نظر انداز کردیا

مراٹھی فلمساز مہیش تلیکر نے بالی وڈ بیبو کرینہ کپور کے ساتھ کا م کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے انہیں بدمزاج اور بد تہذیب قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مہیش تلیکر نے بتایا کہ’ 8 سال قبل ہم باہرملک سے واپسی پر ائیرپورٹ پر انتظار کر رہے تھے،اس وقت مراٹھی پروگرام کی ایک اداکارہ بالخصوص کرینہ سے ملاقات کیلئے وہاں آئی ہوئی تھیں لیکن کرینہ نے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کردیا جس سے وہ اداکارہ پریشان ہوگئیں‘۔ مہیش تلیکر کی پوسٹ کے مطابق اداکارہ اس وقت مراٹھی پروگرام کا حصہ تھیں جبکہ اداکارہ نے کی ایک فلم میں ان کا کردار بھی ادا کیا تھا لیکن اداکارہ نے اس کے باوجود انہیں عزت نہیں دی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ