بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

'دی کپل شرما شو' کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ

شوبز 17th Apr 2023 2 مناظر

'دی کپل شرما شو' کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ

2016 میں شروع ہونے والے دی کپل شرما شو نے بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنی مقبولیت سے اپنی الگ پہچان بنائی۔ شو کے میزبان کامیڈین کپل شرما کے چٹکلے ہوں یا پھر ان کی ٹیم میں شامل فنکاروں کی شاندار پرفارمنسز، ہر کوئی اس پروگرام کا مداح ہے۔دی کپل شرما شو میں عام طور پر بالی وڈ اداکار اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے شرکت کرتے ہیں، یہ کامیڈی پروگرام اکثر فلموں کی کامیابی کی وجہ بھی بنتا ہے لیکن اس ہر دل عزیز شو کو ایک بار پھر عارضی طور پر آف ایئر کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ سالوں سے دی کپل شرما شو کو عارضی طور پر روک دیا جاتا ہے کیوں کہ پروگرام کے میزبان کپل شرما بریک لے کر کچھ وقت اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔تاہم ایک بار پھر دی کپل شرما شو کو عارضی طور پر بند کیاجارہا ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ شو میں کام کرنے والے آرٹسٹ کچھ وقت کابریک لیں تاکہ دوبارہ ترو تازہ ہوکر واپس آئیں اور اپنی تخلیقی صلاحتیوں سے شو میں جان ڈالیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ